بدترصورتحال پراعظم خان نے گھیرا،کہا،بی جے پی سرکارمیں ایسے واقعات باعث حیرت نہیں ہیں
رامپور ،28؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش میں سہارنپور اور بلند شہر جیسے واقعات کے بعد لچر قانون پرسوال اٹھنے لگے ہیں۔اتوار کو رام پور سے لڑکیوں سے چھیڑچھاڑ کی ایک ویڈیوسامنے آئی ہے۔جس کے بعد ایس پی ممبر اسمبلی اور سابق کابینہ وزیر اعظم خان نے یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کو نشانے پر لیا۔اعظم خان نے یوگی حکومت پر طنز کستے ہوئے کہا کہ رام پور میں جو ہوا ہے، ایسے واقعات ہونا کوئی حیرت کی بات نہیں ہے۔اعظم خان نے کہا کہ موجودہ حکومت میں جتنے عصمت دری، قتل اور لوٹ ہوئی ہیں، اس میں کوئی حیرت کی بات نہیں ہے۔سماج وادی پارٹی کے قدآور لیڈر اعظم خان نے نوئیڈا کے زیور میں بلند شہر روڈ پر ہوئی مال اور ریپ کے واقعہ پر بھی یوگی حکومت کوگھیرا۔اعظم خان نے کہا کہ بلند شہر کے حادثے کے بعد ہر شخص کو کوشش کرنی چاہئے کہ آپ کے گھر کی عورت کو وہ گھرمیں رکھیں۔اعظم خان نے کہا کہ لڑکیوں کو بھی ایسی جگہ نہیں جانا چاہئے، جہاں بے شرمی کا ننگا ناچ ہوتاہو۔اعظم خان نے بی جے پی حکومت پر طنز سکتے ہوئے کہا کہ وہ یوگی جی کا شکریہ کہنا چاہیں گے کہ ان کی چشم پوشی سے جرائم اس حد تک بڑھ رہے ہیں۔بتا دیں کہ رام پور سے کھلے عام بھری دوپہر میں دو لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ویڈیوسامنے آئی ہے۔ایک ویران سڑک پر 5-6منچلوں نے دو لڑکیوں کو پکڑ لیا اور پھر ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے لگے۔اس سے پہلے گریٹر نوئیڈا کے زیور میں بلند شہر روڈ پر بدمعاشوں نے کار سوار خاندان کو یرغمال بنا کر لوٹ کی واردات کوانجام دیاتھا۔ساتھ ہی گاڑی میں موجودخواتین نے بدمعاشوں پرریپ کاالزام لگایاتھا۔